اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی نعیم الحق کو بنی گالا میں وزیراعظم کی رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ نعیم الحق نے اندر جانے کے لئے بحث بھی کی اور خود کو ”انچارج“ بھی قرار دیا تاہم گارڈ نے ان کی ایک نہ سنی اور جس پر نعیم الحق برہمی ظاہر کرتے رہے تاہم انہیں بعد میں اندر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ گزشتہ صبح وزیراعظم کی تقریب حلف برداری سے قبل نعیم الحق شیروانی زیب تن کئے ہوئے بنی گالا پہنچے جہاں اب گارڈ متعین ہو چکی تھی۔ گارڈ نے ان کی گاڑی کو روکا اور اندر جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جس پر نعیم الحق نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے باہر آئے اور گارڈ سے کہا کہ ”تم مجھے نہیں جانتے“۔ گارڈ نے کہا کہ وہ جانتا ہے لیکن اسے منع کیا گیا ہے کسی کو اندر نہ آنے دیا جائے جس پر نعیم الحق نے کہا کھولو یار کیا مذاق کر رکھا ہے، خان صاحب کو لینے آیا ہوں۔ میں انچارج ہوں یہاں پر‘ گھر سے کیسے منع کیا ہوا ہے۔ گارڈ نے کہا کہ بات کر لیں تاہم انکو گھر کے احاطہ میں جانے کی اجازت نہ ملی تاہم بعدازاں گھر سے اجازت آنے کے بعد ان کو بنی گالا گھر میں جانے کی اجازت مل گئی۔
نعیم الحق