اقوام متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان انتقال کرگئے ‘عمران خان زرداری کا اظہار افسوس

Aug 19, 2018

جنیوا+اسلام آباد (بی بی سی ڈاٹ کام) انسانی خدمات کے اعتراف میں نوبل انعام حاصل کرنے والے اقوام متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان 80 برس کی عمر میںچل بسے۔ کوفی عنان پہلے سیاہ فام افریقی سفارتکار تھے جو اقوام متحدہ کے سربراہ جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے۔ وہ اس عہدے پر 1997 ءسے 2006 ءتک کام کرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے فرائض بھی نبھائے تاکہ تنازعہ کا پرامن حل تلاش کیا جاسکے۔ کوفی عنان کے دور میں عراق جنگ اور ایڈز کی وبا جیسے بڑے مسائل کا سامنا رہا۔ ان کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے کوفی عنان فاﺅنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک عالمی مدبر تھے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی شفاف اور پرامن دنیا کے لئے جدوجہد کی۔ ان کا تعلق گھانا سے تھا اور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ کئی برس سے وہاں مقیم تھے۔وزیراعظم عمران خان اورزرداری نے کوفی عنان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی پیغام میں عمران خان نے کہاکہ اقوام متحدہ کے مقاصد کی تکمیل اور عالمی امن کی استحکام کے لیے کوفی عنان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کوفی عنان

مزیدخبریں