مٹھی(نامہ نگار) مٹھی میںفائرنگ سے رکن منتخب اسمبلی کے پر سن اسسٹنٹ ہلا ک ہوگئے تفصیلات کے مطابق شہید صادق فقیر گراونڈ پر نومنتخب ایم این اے ڈاکٹر مہیش ملانی کا پی اے چندر شرما اپنے دوست وکیل نواز باغی کی دکان کے باہر بیٹھے تھے وہاں پر موجود شہریوں کے مطابق ایک نوجوان موٹرسائیکل سوار دکان پر آیا اور چندر شرما پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چندر شرما شدید زخمی ہو گیا اور قاتل موقع سے فرار ہو گیا وہاں شہریوں نے زخمی چندر شرما کو سول اسپتال مٹھی منتقل کیا جہاں پر زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مقتول کو سر میں دو گولیاں لگیں۔ واقع کے بعد مٹھی شہر مکمل بند ہو گیا پولیس نے واقع کی جانچ شروع کردی ہے۔ جبکہ رات دیر سے مقتول چندر شرما کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے گھر لایا گیا تو گھر میں کھرام مچ گیا. دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اس قتل کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے یو ئے سخت مذمت اور دکھ کا بھی اظھار کیا یے اور پی پی پی تھرپارکر کی جانب سے تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مٹھی ، نو منتخب رکن اسمبلی مہش ملا نی کا پی اے قتل ، بلاول کا اظہار افسوس
Aug 19, 2018