پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپی کے کے آئینی حقوق کے حصول کیلئے پارلیمانی و قومی جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس میں صوبے کی پارلیمانی جماعتوں اور پارلیمنٹ سے باہر پارٹیوں کے نمائندوں سمیت تمام مکتبہ فکر کے ماہرین جبکہ ترجیحات میں سیاحت کا فروغ، بند کارخانوں کو چالو کرنا اور سی پیک میں صوبے کا حصہ یقینی بنانا شامل ہوں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کے مطابق صوبے کے آئینی حقوق کے حصول کیلئے تمام جماعتوں پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا جائے گاجس میں صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر موجود تمام جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے،پارلیمانی جرگہ صوبے کے آئینی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد کرے گا۔