لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سجادہ نشین دربار میاں میر پیر سید ہارون گیلانی کی رہائش گاہ پرجا کر ان کے والد پیر سید معظم علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے مرحوم کی غلبہ اسلام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پیر سید معظم علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی تصوف اور روحانیت کا درس دیا اور ملک میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے جدوجہد کی ۔ امیر جماعت نے پیر سید معظم علی گیلانی کے خاندان اور مریدین سے بھی اظہار تعزیت کیا ۔ انہوںنے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔