حکومت اور اپوزیشن ملکر ملک کیلئے کام کریں: آمنہ مریم

لاہور( پ ر) آمنہ مریم اور دائود سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے منتخب حکومتوں، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب حکومت اور اپوزیشن کوملکر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ ملک کی ترقی اسے قائداعظم اور اقبال کے افکار کے مطابق بنانا ہی ہمارا فوکس ہونا چاہئے۔ جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے جدوجہد کی ہے۔ اداروں کی مضبوطی سے جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔ حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھیں۔ حکومت ہر پالیسی عوام کیلئے بنائے اور اپوزیشن حزب اقتدار کی کارکردگی پر نظر رکھے ایوانوں میں لڑائی جھگڑے کی بجائے قانون سازی پر توجہ رکھی جائے۔ اگر ہم پاکستان کا مفاد مدنظر رکھیں توکوئی وجہ نہیں ملک بین الاقوامی برادری میں اعلیٰ مقام حاصل نہ کرسکے۔ وکلاء برادری جمہوریت کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...