لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس اور پی پی 166 سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا ملک کے پسماندہ طبقے کی کامیابی ہے۔ نئے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق اور انصاف ملے گا۔ ملک ترقی کرے گا۔ غربت ختم اور خوشحالی آئے گی۔ ہماری جماعت عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ ملک کو قرضوں کے بوجھ‘ بجلی بحران سے نجال دلائیں گے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عمران خان کی کوششوں سے ملا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی تحریک انصاف کی آواز پر بھرپور ساتھ دیں گے۔
نئے پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق ملیں گے: عبدالکریم کلواڑ‘ عمران کو مبارکباد
Aug 19, 2018