انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ بھارت کے 6وکٹوںپر 307رنز

لاہور(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 6وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنالئے ہیں ۔نوٹنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شیکھر دھون 35‘راہول 23‘پچارا14‘کپتان ویرات کوہلی 97‘ریحانے 81‘ہر دیک پانڈیا 18رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ پنت22رنز پر کھیل رہے ہیں ۔کرس ووکس نے تین ‘جیمزاینڈرسن ‘سٹورٹ براڈ اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔ انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ انگلینڈ نے بھارت کو پہلے دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست دی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن