عمران خان کاامتحان شروع ہو گیا: انصاف لائرز فورم

ملتان (سپیشل رپورٹر) انصاف لائرز فورم کے ڈویژنل صدر اورنگ زیب جنجوعہ، نائب صدر پنجاب خوش بخت خان، عبدالستار ملک اور شمس الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا پاکستان میں تبدیلی و خوشحالی کے لئے امتحان شروع ہو گیا ہے جس میں بہتر پالیسیاں لا کر ہی کامیاب ہو سکیں گے۔ آج پاکستان کو کرپشن اور دہشت گردی سے پاک اور عوام کو ریلیف دینے، مہنگائی کے خاتمہ کی اشد ضرورت ہے جو عمران خان ہی انقلابی اقدامات کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ پاکستان قوم نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کیا جس پر پورا اترنا پڑے گا ورنہ اس کے بعد پاکستان میں اب کوئی ایسی سیاسی طاقت موجود نہیں جو انقلابی اقدامات کر سکے۔ پاکستانی قوم عمران خان کی پشت پر مکمل طور پر موجود ہے وہ ملک کے لئے جو بھی انقلابی قدم اٹھائیں گے قوم ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔

ای پیپر دی نیشن