سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے خود پر بھارت میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت عزت ملی، عمران خان پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت بھی قدم بڑھائے،ریگستان کی مٹی پربارش پڑنے سے سوندھی خوشبوآنا اچھا شگن ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور عبدالحمید پوٹھی نے انہیں رخصت کیا۔ لاہور میں سدھو نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان پاک بھارت تعلقات پر بات چیت ہوئی۔نوجوت سنگھ سدھو تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے ۔ اسلام آباد سے روانہ ہوتے وقت نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت میں ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بہت عزت ملی، عمران خان پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت بھی قدم بڑھائے۔سدھو نے کہا یہاں سے پیاراورعزت لےکرجارہاہوں، پیارسے مالامال محسوس کررہاہوں، پاکستانیوں نے جومحبت دی تاعمریادرہےگی، ریگستان کی مٹی پربارش پڑنے سے سوندھی خوشبوآنا اچھا شگن ہے، اچھی شروعات کرکےجارہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے سدھو سے کہا پاک بھارت کرکٹ میچ ہونا چاہیے، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارت جاکر پاک بھارت کرکٹ میچ کا آئیڈیاپیش کروں گا، آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ونر کے درمیان میچ اچھا آئیڈیا ہے، فانڈیشن بنا کر اس امید سے جارہے ہیں کہ کوئی اس پرعمارت کھڑی کردے۔