سعودی عرب: یمنی حوثیوں کا گیس پلانٹ پر ڈرون حملہ‘ آگ لگ گئی

ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب میں یمنی حوثیوں ڈرون حملے سے گیس پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث آگ لگنے سے معمولی نقصان ہوا ۔سعودی وزیر توائی خالد ا لفالح نے کہا ہے کہ صبح 6بجکر 20منٹ پرالشیبہائل فیلڈ کے ایک پروسیسنگ یونٹ کو دھما کا خیز مواد سے لدے ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔جس سے محدود پیمانے پر آگ لگی۔فوری طور پر قابو پا کر آگ کوبجھادیا گیا۔ آگ لگنے سے معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اس دہشت گرد حملے کے باعث سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کئی ڈرون حملوں کے بعد پلانٹ میں آگ لگی، جسے بجھا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...