اسلام آباد(نا مہ نگار)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب کی ٹیم اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے روبرو سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما مفتاح اسمعیل اورپی ایس او کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)شیخ عمران الحق کوایل این جی کیس میں 11روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو نے پر آج پیش کر ے گی،گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل اورپی ایس او کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)شیخ عمران الحق کو کو 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں مفتاح اسمعیل کی ایل این جی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں عدالت سے گرفتار کر لیا تھا۔ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیر اعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔