اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار کر لیاہے۔ ریفرنس میں دونوں کے بیانات اور دوران تفتیش حاصل ہونے والے اہم ترین شواہد شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس آصف زرداری اور فریال تالپور سے تفتیش کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس دائر ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ زرداری اور فریال تالپور کے بیانات جبکہ نئیاہم ترین شواہد ریفرنس کا حصہ ہیں۔میگا منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب کو منتقل ہوا تھا۔ احتساب عدالت ابتدائی چالان پر آصف زرداری سمیت 30ملزمان کیخلاف ٹرائل کر رہی ہے۔ نیب نے اس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کیا تھا۔
زرداری اور فریال تالپور کیخلاف میگا منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی ریفرنس تیار
Aug 19, 2019