پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے یا ستمبر کے اوائل میں ہونے کا امکان

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے یا ستمبر کے اوائل منعقد ہونے کا امکان ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی اجلاس شروع ہو جائے گا ۔ صدر ممکت اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے وہاں وہ مسئلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو کریں گے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے جلد سپیکر اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے پارلیمنٹ کا ماحول پر امن رکھنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے بات کریں گے دوسرے پارلیمانی سال کا کیلنڈر تاحال تیار نہ ہوسکا، قومی اسمبلی کا اجلاس ستمبر کے اوائل میں منعقد ہونے کا امکان ہے،2019-20 کیلئے دوسرا پارلیمانی کیلنڈر تیار کرنے کے لئے سپیکر جلد اپوزیشن کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے وزارت پارلیمانی امور کی وساطت سے وزیراعظم کو سمری بھجوائی جائے گی موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال میں 13 سیشن ہوئے اور تین مشترکہ اجلاس ہوئے پہلا مشترکہ اجلاس17 ستمبر 2018 کو ہوا جس سے صدر پاکستان نے خطاب کیا،دوسرا مشترکہ اجلاس 28فروری اور یکم مارچ 2019ء کو ہوا جس میں پاکستان کیخلاف بھارتی خطرات پر بحث کی گئی۔تیسرا مشترکہ اجلاس بھی 6 اور 7اگست2019ء کو ہوا جس میں کشمیر کی صورت حال پر مشترکہ قرار داد منظور کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن