لاہور(سپورٹس رپورٹر) یورپ کے دورہ میں پاکستان کی ڈار ہاکی اکیڈمی می فتوحات کا سلسلہ جاری، ہالینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں ایچ جی سی کو صفر کے مقابلے نو گول سے ہرا دیا۔ ڈار ہاکی اکیڈمی کی جانب سے فرحان اور مرتضٰی یعقوب نے تین تین جبکہ عبدالرحمان، عدیل اور علی عزیز نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ڈار ہاکی اکیڈمی کے سرپرست اعلیٰ اولمپیئن توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو یورپ میں کھیل کر ان کے تجربہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ پاکستان ہاکی نے ہمیں بہت عزت دی ہے ہماری کوشش ہے کہ اپنی اکیڈمی کے ذریعے پاکستان کو اچھے اور باصلاحیت کھلاڑی تیار کر کے پاکستان ٹیم کو دیں تاکہ پاکستان کھویا اور اپنا وقار واپس حاصل کر سکے۔