لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی لڑکی سامعہ سے نکاح کے لیے نیا ہیر اسٹائل بنالیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی شادی کے لیے نیا ہیر اسٹائل بنوالیا ہے، پیسر نے بالوں کا اسٹائل بدلنے کے بعد تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں، حسن علی کا نکاح بھارتی فلائٹ انجینئر سے 20 اگست کو دبئی میں ہو رہا ہے۔