مودی حکومت نے کشمیر یوںپرظلم اوربربریت کی انتہاء کر دی:ملک ظہیراحمد

فیروزوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے نائب صدر اورسابق چیئرمین ملک ظہیراحمد نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے عوام پر ظلم اور بربریت کی انتہاء کر دی ہے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،بھارتی حکومت اور افواج کی مذمت کی نہیں بلکہ مرمت کی ضرورت ہے جس کیلئے پاکستان کا ہر جوان اور بوڑھا بھی اپنا تن من دھن قربان کیلئے کیلئے سروں پر کفن باندھے تیار ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب بھارتی فوج کشمیر سے ذلیل ورسوا ہو کر الٹے پائوں واپس جائے گی، انہوںنے کہا کہ ہندو غنڈوں کو کشمیر میں داخل کیا جارہا ہے تاکہ وہ کشمیر میںمسلمانوں کی اکثیریت کواقلیت میں تبدیل کر سکیں جس کے خلاف کشمیری حریت پسند صف آرا ہے جنہیں جبر و تشدد کا نشانہ بنانے کے باوجود بھارتی حکمران اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور نہ ہی ایسے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن