ون ویلنگ اور پتنگ بازی کرنیوالوں کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے

لاہور (نامہ نگار )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارجرائم پیشہ عناصر اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ون ویلنگ اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف بھرپورکارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوا ن ہیلپ لائن 15 پر موصول426کالز پر ریسپانس عمل میں لائے۔دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے1 کار،13موٹر سائیکلیں،8موبائل فونزاورہزاروںروپے نقدی برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18پسٹلز،2رائفلز،1 پمپ ایکشن،6میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے339 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے تھانہ ستوکتلہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے تھانہ ستوکتلہ کا ریکارڈ، عملہ کی حاضری، فرنٹ ڈیسک، لاک اپ اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ فرنٹ ڈیسک پر آئے شہریوں سے فراہم کی جانے والی خدمات بارے آگاہی حاصل کی۔انہوں نے تھانے کے ملازمین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن