مقبوضہ کشمیر ایشو پر حکومت سنجیدہ نظرنہیں آتی:عبدالرشید ،حاجی محمدشریف

Aug 19, 2019

فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شاہدرہ کے رہنما چوہدری عبدالرشید اورحاجی محمدشریف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ ملک و قوم کے لئے سبکی کا باعث بن رہا ہے مقبوضہ کشمیر ایشو پر حکومت نے بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کیا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے موقف کی قوم نے بھرپور تائید کی ہے اور سراہا ہے پاکستان آخری دم تک کشمیریوں کی سیاسی، سماجی اور سفارتی مدد کرتا رہے گا کشمیر کی آزادی تک کشمیروں کی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہنے والے حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی پر مایوس نظر آتے ہیں ۔

مزیدخبریں