فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی پیرمحمداشرف رسول نے کہا ہے کہ بھارت کی پارلیمنٹ کشمیری عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی،موجودہ نازک ترین صورتحال میں عالمی برادری نے اپنا قانونی، اخلاقی اور انسانی کردار ادا نہ کیا تو خطہ میں جنم لینے والے انسانی المیہ کی براہ راست ذمہ دار ہو گی ، مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانیت کی بقا کا معاملہ ہے جس پر پوری پاکستانی قوم متحد اور یکجان ہے مگر بدقسمتی ہے کہ موجودہ حکمران مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا نہیں پائے (ن) لیگ کا دور حکومت ہوتا تو بھارت کشمیر کی خصوصی اہمیت کو قطعی تبدیل نہ کرتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایم پی اے پیر محمداشرف رسول نے کہا کہ عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال غیر معمولی ہے جس کے خطہ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔
بھارت کشمیری عوام کے مستقبل کافیصلہ کرنے کااختیار نہیں رکھتا:پیراشرف رسول
Aug 19, 2019