لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ سے چین کی تعمیراتی کمپنی ٹاپ انٹرنیشنل انجئینرنگ کارپوریشن کے منیجر پوہ لنک اور ان کے وفدنے ملاقات کی۔ وزیر اوقاف نے ملاقات میںکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کرتار پور راہداری کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں اس جبکہ تمام محکمے اپنا اپنا کام مکمل کرنے کی طرف توجہ دئیے ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں کرتار پور کی سڑکوں اور دیگر مواصلاتی نظام کو چائینہ کی کمپنی کے باہمی اشتراک سے مکمل کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ کرتار پور سکھوں کا انتہائی متبرک مقام ہے اس سلسلہ میں حکومت اس مقام تک سکھوں کی رسائی کے لئے سہولیات کی فراہمی پر سختی سے عمل پیرا ہے تاکہ دنیا بھر سے سکھ زائرین اس مقام تک رسائی با آسانی ممکن ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی اور دنیا بھر کی سکھ برادری پاکستان کے ان اقدام سے بے حد خوش ہے۔