واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کی وزارت تجارت کی جانب سے چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے کو امریکی کمپنیوں سے تکنیکی مصنوعات کی خریداری کیلیے حاصل عارضی لائسنس میں 90 روز کی توسیع کا امکان ہے۔معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ تجارت اس بات پر غور کررہا ہے کہ ہواوے کو اپنے صارفین کو بہتر کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے امریکی کمپنیوں سے تکنیکی آلات کی خریداری کے عارضی اجازت نامے میں مزید 90 روز کی توسیع کردی جائے۔
امریکہ کی جانب سے ہواوے کوامریکی تکنیکی آلات کی خریداری کے لائسنس میں 90 روز کی توسیع کا امکان
Aug 19, 2019