جدہ ( امیر محمد خان ) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں پاکستان کمیونٹی کی جانب سے یوم پاکستان اور کشمیر سے یک جہتی کی تقریبات تا حال جاری ہیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جدہ میں پاکستان کی 73 ویں یوم آزادی اور یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب جوش و ولولے سے بھر پور تھی جس میں پاکستان کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔