اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بجتیار نے وزارت منصوبہ بندی میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے دیگر اعلی افسران اور ممبران نے بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت کے دس ارب ٹری سونامی پروگرام سے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے بس ہمیں ایسے ماحول دوست درختوں کا انتخاب کرنا ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں۔
دس ارب ٹری سونامی پروگرام سے ماحولیات پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے،خسرو بجتیار
Aug 19, 2019