اسلام آباد(نا مہ نگار)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور گلگت بلتستان حکومت کے مابین مختلف شعبوں میں مشترکہ طورپر کام کرنے پر اتفاق کیاگیاہے ۔ اس حوالے سے قراقرم یونیورسٹی اور صوبائی حکومت انجینئرنگ کی تعلیم ،چھوٹے سطح کے کاروبار،قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے انتظامات پر جدید طرز پر باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرینگے ۔اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید ابرار حسین کے دورے قراقرم یونیورسٹی کے موقع پر قراقرم یونیورسٹی اور گلگت بلتستان حکومت کے مابین اہم اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے قیام ،یونیورسٹی میں جاری تدریسی وغیر تدریسی سرگرمیوں،تحقیقی،ترقیاتی کاموں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔