اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے نے تقریباً دو دہائیوں سے تعطل کے شکار رہائشی سیکٹروں میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کر رہا ہے۔ سی ڈی اے نے سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز جاری کر دیئے ہیں۔ سیکٹر E-12 تقریباًچار دہائیوں سے تعطل کا شکار تھاتاہم گذشتہ چھ ماہ میں سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے اور قواعد و ضوابط مکمل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بعد ن آج ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈر شائع کیے جا رہے ہیں۔ سی ڈ ی اے انتظامیہ نے رواں سال فروری کے مہینے میں تمام تعطل کے شکار رہائشی سیکٹروں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سلسلے میں سب سے طویل عرصہ سے تعطل کے شکار سیکٹر E-12 میں سب سے پہلے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس سیکٹر کی ڈویلپمنٹ کو حقیقت کی صورت ملے گی۔اس سیکٹر میں ڈویلپمنٹ سے جہاں شہر کے ساتھ ساتھ ملک میں دستیاب رہائشی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔ اس سیکٹر میں تقریباًچار ہزار سے زیادہ رہائشی مکانات تعمیر ہونگے۔ ابتدائی طور پر سروس روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا اور آہستہ آہستہ ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔ اسی طرح دیگر تعطل کے شکار سیکٹروں میں بھی ترقیاتی سرگرمیاںبہت جلد شروع کر دی جائیں گی ۔