پیرس(صباح نیوز) فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے 41ویں میں داخل ہو گئے۔ فرانس کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ان مظاہروں میں شرکت کر کے سرمایہ دارانہ نظام کی شدید مذمت کی۔پیلی جیکٹ تحریک کے کارکنوں نے مسلسل چالیسویں ہفتے ملک کے مختلف شہروں منجملہ پیرس، بوردو، نانٹ، مارسی، لیل، لیون، مونٹ پلیہ، رن اور ٹولوز میں مظاہرے کئے۔یہ مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب فرانس میں گروپ سات کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے۔سات صنعتی ملکوں کے گروپ سیون کا سربراہی اجلاس آئندہ چند روز میں فرانس کے شہر بیریٹز میں ہونے والا ہے۔فرانسیسی وزارت داخلہ نے بیریٹز شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اس شہر میں ہر طرح کے جلسے اور جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے۔
فرانس : پیلی جیکٹ تحریک کے مظاہرے 41ویں ہفتے میں داخل ، لوگوں کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف شدید احتجاج
Aug 19, 2019