راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اتوار کو بھی پلان کی تیاری جاری رکھی سی پی او فیصل رانا نے تینوں ڈویژنوں کے اجلاس بلائے جس میں متعلقہ ڈویژن کے ایس پی صاحبان نے سیکیورٹی پلان کے خدوخال بیان کئے لائسنسی اورروائتی جلوسوں کے تمام روٹوں کی پیدل چیکنگ کا حکم دے دیااجلاس میںایس ایس پی آپریشن سیدعلی اکبر،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہم نے قانون کا نفاذ اس انداز میں کرنا ہے کہ کسی کو بھی چھوٹی قانون شکنی کی ہمت نہ ہومحرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ جو ایس او پی جاری کرے گا اس پر من وعن عمل ہو گا ،ہم نے نفرت انگیز تقاریر کو بھی روکنا ہے کیوں کہ یہی تقاریر اشتعال انگیزی کا باعث بنتی ہیں جو شخص کسی بھی قسم کی نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر کرے گا اسی فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا جبکہ اس کے میزبان اور پروگرام کے منتظمین بھی گرفتار کیا جائے گا سب کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے ۔