حکومت نے عوام کامعیارزندگی بہتر بنانے کے لئے متعددپروگرام شروع کئے ہیں:نعیم الحق

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے متعددپروگرام شروع کئے ہیں۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کامعیارزندگی بہتر بنانے کے لئے بڑی ہائوسنگ سکیم شروع کرنے پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے اور انہیں صحت کارڈز جاری کئے ہیں۔نعیم الحق نے کہاکہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں پانچ سو ارب سے نوسوارب روپے اضافہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی مربوط پالیسیوں کے نتیجے میں آئندہ دو برسوں کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری میں مزیداضافہ ہوگا۔معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت نے قومی دولت بچانے کے لئے کفایت شعاری کے اقدامات کئے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنے پہلے سال میں ٹیکس وصولی کے متعدد اہداف حاصل کئے ہیں جبکہ ٹیکس کادائرہ بڑھانے کے لئے مزیدترامیم کی جائیں گی۔
 

ای پیپر دی نیشن