کراچی ( نیوز رپورٹر) بریلینٹ کیریر گرامر اسکول 41 سال سے علم کی روشنی پھیلا رہا ہے یہ بات مہمان خصوصی ڈی ایم سی سینٹرل کے چیئرین ریحان ہاشمی نے بریلینٹ کیریر گرامر اسکول کی 41ویں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ماہر تعلیم سید خالد شاہ موجودہ دور کے سر سید ہیںجنہوں نے اکتالیس سال قبل علم کاجو درخت لگایا تھا اس سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بچوں نے تعلیم حاصل کی اوروہ آج اپنے والدین اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیںتقریب سے ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکول کے اساتذہ انتہائی محنت اور شفقت سے بچوں کوتعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں اور ان کی انتھک محنت کا یہ ثمر ہے ہ40 بچے اے ون اورA گریڈ لے کر اور 70 طلباء B گریڈ میں پاس ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ سید طارق شاہ نہ صرف بریلینٹ کیریر گرامر اسکول کے طلباء کی رہنمائی کرتے ہیں بلکہ پورے سندھ کے تعلیمی بورڈز سے ٹاپ کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی ایوارڈز سے نوازتے ہیں چونکہ ایسا کرنے سے ٹاپ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے او رمزید آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے جس کے وہ حقدار بھی ہیںاس موقع پر ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ شہیدسید خالد شاہ ہر سال اسکول کے ایسے سینکڑوں طلباء کی فیس معاف کردیتے تھے جو غربت کی وجہ سے اسکول کی فیس ادا نہیں کر سکتے تھے او اب یہی عمل ان کے صاحبزادے سید طارق شاہ بھی کرتے ہیںجس کی وجہ سے آج بھی ایسے بہت سے بچے بریلینٹ کیریر گرامر اسکول سے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جن بچوں نے 41 سال قبل بریلینٹ کیریر گرامراسکول میں داخلہ لیا تھا وہ اب خود پچاس سال کی عمر کے ہوگئے ہیں اور ان کے نواسے اور نواسیاں بھی اسی اسکول میں پڑھتے ہیں انوار احمد زئی نے کہا کہ سید خالد شاہ کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔