ہونڈراس میں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ میچ کے دوران حریف شائقین کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 3افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔مضروب افراد کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اولمپیا اور موٹگووا کلبز کے حامی شائقین کے درمیان پیش آیا، اسپتال ترجمان جولیتھ کے مطابق 7افراد کو داخل کیا گیا تھا۔جس میں 3کی موت واقع ہوچکی جبکہ 4افراد کو ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ہنگامہ آرائی کا آغاز موٹگووا کے پلیئرز کو لانے والی بس پر حملے کے بعد شروع ہوا تھا، کلب کے صدر پیڈرو ایٹالا کے مطابق3 پلیئرز بھی زخمی ہوئے ہیں، اولمپیا کلب کے چیف رافیل ویلیڈا کا کہنا ہے کہ پرتشدد واقعہ بدقسمتی ہے، اس واقعے کے بعد نیشنل فٹبال لیگ کا میچ معطل کردیاگیا۔