ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن ضلع راو لپنڈی کے صدرحاجی عمرفاروق کے مرکزی دفتر میں تنظیمی حوالے سے پہلے باضابطہ اجلاس،جس میں ڈویژنل صدرملک ابراراحمدنے بھی خصوصی شر کت کی کے انعقادکے بعدصحافیوںسے گفتگوکرتے ہو ئے کہاکہ حکومت کے وزراء کی طرف سے اقتد ار کی دوسالہ کارکردگی بیان کرنے پرجوزورلگا یا جا رہا ہے ،پاکستان کے عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں،کیونکہ مہنگائی کاخاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار اورا نصا ف کی فراہمی کاوعدہ کرنے والے حکمران ملک کے عوام کوبیروزگاری،مہنگائی میںاضافہ اورلاقانونیت کے بڑھتے ہوئے سلسلوںکے تحفہ کے سواکچھ نہ د ے سکے،آج وزراء اورپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوںکے عوام سے منہ چپھاتے پھرتے ہیں ۔ میاںنوازشریف اورانکے خاندان کے مردو خوا تین پرجوانتقامی کارروائیوںکے پہاڑگرائے جار ہے ہیں،وہ بھی سب کے سامنے ہیں،لیکن تمام ترکو ششوں اوردباوکے باوجودپاکستان کے عوام کے دلو ںسے میاںنوازشریف کی محبت اوراعتمادکوختم نہیں کیاجاسکا۔ ملک میںبلدیاتی انتخابات ہوں،یاعام انتخابات کاانعقاد،ہم میاںنوازشریف کی زیرقیادت تما م انتخابی مقابلہ بازی کیلئے پوری طرح سیاسی میدا ن میںہونگے،قبل ازیںضلع راولپنڈی سے متعلق قو می وصوبائی اسمبلیوںکے پارٹی ٹکٹ ہولڈ رزکا خصو صی اجلاس منعقدکیاگیاجس میںچوہدری محمدریا ض ،راجہ جاویداخلاص،راجہ عتیق سرور،اسامہ اشفاق ،انجینئرقمرالاسلام،فیصل قیوم،جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،تحصیل ٹیکسلاواہ کے صدرحاجی فیاض خان تنو لی،سیدنذرحسین شاہ واہ کینٹ کے علاوہ سابق چیئر مین بلدیہ ٹیکسلاشیخ وحیدالدین،سیدمحمودحسین شاہ، وا ئس چیئرمین ذیشان صدیق بٹ،راجہ کامران ایڈو کیٹ،ممبران بلدیہ ٹیکسلاحاجی شیخ ساجدمحمود ،عمرر شیدخان،طاہرمحمودطاہری،حاجی عارف جمیل،ملک ا للہ دتہ اعوان،ملک طارق محمود،سابقہ چیئرمین گڑھی افغاناں ملک محمدداوداعوان،حاجی علی اصغراعوان لب ٹھٹھو،ارشداعوان،محمدانورخان آف گڑھی افغا نا ں،واہ کینٹ سے راجہ محمدایوب،حاجی عبدالرحمن،ا ورٹیکسلاکینٹ سے حاجی ضراراختراعوان نے شرکت کی،اجلاس میںتنظیمی امورپرخصوصی غوروخوض کیا گیا،اورتحصیل سطح پرعہدیداروںکے انتخاب کی بجا ئے صوبائی حلقہ انتخاب کی بنیادوںپرتنظیم سازی کی جائیگی،اسی طرح یونین کونسل سطح پرائمری مسلم لیگ یونٹس قائم کیئے جائینگے،محرم الحرام کے بعدضلعی سطح پرمزیدعہدوںکیلئے انتخابی عمل کومکمل کیاجائے گا،ا ورپی ٹی آئی کے مقابلے میںکسی بھی سطح پرکہیںبھی میدان خالی نہیںچھوڑاجائے گا۔
حاجی عمرفاروق کے مرکزی دفترمیں تنظیمی حوالے سے باضابطہ اجلاس
Aug 19, 2020