محلہ منظورآباد کے مکین گیس بلوںکی عدم دستیابی پرپریشانی ،اضطراب میںمبتلا 

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محلہ منظو رآباد شیر شا ہ سوری روڈ،محلہ سرائے کھولیاں،محلہ مشرقی آبا د،  سمیت متعددآبادیوںمیںگزشتہ چارماہ کے دورا ن صارفین گیس کوماہانہ بلوںکی ترسیل کامعاملہ سنگین صو رت اختیارکیئے ہوئے ہے،صارفین گیس ماہانہ بلو ںکی عدم دستیابی پرسخت پریشانی اوراضطراب میں مبتلاء ہیں،جب محکمہ گیس کے دفترسے رابطہ کیاجا تاہے،توجواب ملتاہے کہ ہم نے ریڈنگ کرکے  بلنگ برانچ کورپورٹس ارسال کردی ہیں،ماہانہ بلوں کوگھرگھرتک پہنچانا،ہماراکام نہیں،یہ بلنگ والے جانیں،اورصارفین گیس جانیں،ان خیالات کاا ظہا رمحلہ منظورآبادشیرشاہ سوری روڈمیونسپل کمپلیکس کے رہائیشیوںکے ایک وفدنے ملک یاسرمحمودگجرکی زیر قیادت صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہو ںنے بتایاکہ سوئی گیس دفترکے بعض افسران کاصا ر فین گیس کویہ مشورہ ہوتاہے کہ اگرآپ کوماہانہ بل مو صول نہیںہوا،توانٹرنیٹ کیفے سے پرنٹ نکلوا لیں ،ملک یاسرنے بتایاکہ اس نرالی منطق نے غریب صا رفین گیس،جن میںمعمرمردوخواتین شامل ہیں،کے ہوش اڑاکررکھ دیئے ہیں،کیونکہ ہرآدمی انٹرنیٹ سے ماہانہ بل کی کاپی نکلوانی کی ترکیب سے ہی وا قف نہیںہوتا،انہوںنے مزیدکہاکہ ماہانہ بل باقا عد گی سے نہ ملنے کے نتیجہ میںعدم ادائیگی کوجوا زبنا کر محکمہ گیس کاعملہ گیس کنکشن کاٹنے اورمیٹراتارنے کیلئے متحرک ہوجاتاہے،اوربعدمیںجاری بلوںکی رقومات کے ساتھ ساتھ جرمانے اوردوبارہ میٹرکی تنصیب کی تین ھزارروپے سے زائدرقم کی وصولی کرکے ہی صارفین گیس کے کنکشن کوبحال کرتے ہیں،یہ صورتحا ل صارفین گیس کیلئے پریشان کن حیثیت اختیارکرچکی ہے،ملک یاسرگجرنے وزیر توا نا ئی عمرایوب خان اوروزیرپیٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکسلاواہ سرکل ڈویژن میںصارفین گیس کوما ہانہ بلوںکی بروقت اورباقاعدگی کے ساتھ فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوںپراحکامات جاری کریں۔

ای پیپر دی نیشن