مری(نامہ نگار خصوصی) شہر میں جگہ جگہ نوپارکنگ زون میں گاڑیوں کی پارک ،مصروف ترین شاہراہو ں کے دونوں اطراف گاڑیاں بے قاعدہ پارک کے نتیجے میں گھنٹوں ٹریف جام، مال روڈ رپر ڈاکخانہ چوک سے چنار چوک تک موٹرسائیکل سوار اورٹر یفک وارڈن کی زاتی گاڑیاں کے گشت اور تمام خطرناک موڑ وں پر بھی گاڑیوں کی پارکنگ ہونے سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوے سینکڑوں کی تعداد میں موٹرسائیکل سواروں کو شہر میں داخلے کی اجازت دینے سے سیاحوں کا پیدل چلنا مشکلات ہو گیا ہے ۔ ڈی ایس پی ٹریفک سمیت ذمہ داران منظر سے غائب ہیں،جبکہ مال روڈ سمیت دیگر تما م سیاحتی مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں اور چھوٹی چھوٹی اشیاء فروخت کرنے والے افغانی بچوں اوربچیوں کی بھر مار سیاح فیملیوں کو زبردستی بھیک اور اشیاء فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور انکے کپڑے پکڑ لیتے ہیں جس سے سیاح فیملیوں اور تاجروں کو بھی پریشانی کاسامنا رہتا ہے مگر تحصیل انتظامیہ مری مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوامی ،سیاحتی اور کاروباری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔