لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اورمجالس و جلوسوں کے شرکاء کوتحفظ فراہم کرنے کے لئیسکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ محرم الحرام کے موقع پر 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار جبکہ 10 ہزار سے زائدرضاکارسیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے سکیورٹی پلان بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔محرم کے دوران10ہزار سے زائد رضا کار چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔شہر میں منعقد ہونے والی5235 مجالس اور650 جلوسوں کوحساسیت کے اعتبار سے اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 610مجالس کو اے کیٹیگری،3471کوبی جبکہ 1154 مجالس کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے۔اسی طرح لائسنسی اور غیر لائسنسی جلوسوں میں سے 143کو اے کیٹیگری، 449کوبی جبکہ 58جلوسوں کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے۔