لا ہور ( خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑکی ہدایت پر ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ فور نے جعلی فائلوں پر بوگس ایگزیمشن کے ذریعے سبزہ زار میں حاصل کئے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے دو پلاٹ منسوخ کر دیئے ہیں ۔علاوہ ازیںلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑکی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے عملے نے تحصیل رائے ونڈ ضلع لاہور میں واقع تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دورا ن زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس‘ دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔