لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں سلسلہ وار ادبی و ثقافتی نشست ’’کچھ یادیں کچھ باتیں‘‘ کا آن لائن اہتمام کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیر ات نیئر علی دادا مہمان تھے۔ چیئرپر سن بورڈآف گورنر لاہورآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے عالمی شہرت یافتہ ماہر تعمیر ات نیئر علی دادا کے حوالے سے کہا کہ ان کی خدمات بے مثال ہیں، وہ دنیا میں ہماری پہچان اور ان کے فن پر فخر ہے۔ نیئر علی دادا نے کہا کہ الحمرا فکر و فن کی آماجگاہ ہے اسکی عمارت ڈیزائن کرنا چیلنج تھا،آغا خان ایوارڈ ملنے پر بے حد خوشی ہوئی، شاکر علی میوزیم بنا کر مزہ آیا۔ یہاں تما م فنون کے لوگ اکٹھے ہوتے تھے۔سمیرا خلیل نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔