ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن کو کٹھ پتلی قرار دے دیا

Aug 19, 2020

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے حریف جوبائیڈن کو کٹھ پتلی قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کٹھ پتلی ہیں اور یہ وہی کرتے ہیں جو وہ کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے اہم انتخابات ہونے والے ہیں اور ہم شہروں اور نواحی علاقوں کو جرائم اور افراتفری کے مستقبل سے بچائیں گے جبکہ رائے شماری سے لگتا ہے ہم انتخابات میں برتری حاصل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم منی سوٹا سے جیتے تو پھر گیم اوور ہو جائے گی تاہم دوسری جانب چین چاہتا ہے کہ میں انتخابات میں ہار جاؤں۔ واضع  رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔گزشتہ ماہ امریکی صدراتی امیدوار جوبائیڈن نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی مسلمانوں پر عائد پابندی کا خاتمہ کریں گے۔

مزیدخبریں