لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کا قتل: ٹریبونل اقوام متحدہ نے ذمہ دار حزب اﷲ کا رکن قرار دیدیا

Aug 19, 2020

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کا ذمے دار حزب اﷲ کے رکن کو قرار دیدیا گیا۔ سابق لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کو 2005 ء میں قتل کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ٹریبونل نے لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی سازش پر حزب اﷲ کے رکن پر فرد جرم عائد کر دی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق لبنان میں 2005 ء میں ہونے والے دھماکے میں رفیق حریری سمیت 21 افراد مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں