فرانس کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کی آمد و رفت روکنا ہو گی:بورس جانسن

Aug 19, 2020

لندن (اے پی پی) یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ اپنی بحری سرحدوں کی کڑی حفاظت کر رہا ہے۔ ہزاروں تارکینِ وطن یورپی ملک فرانس سے برطانیہ کا رْخ کر رہے ہیں اور اس کے لیے وہ دونوں ملکوں کے درمیاں آبی راستہ اختیار کرتے ہیں۔ برطانیہ اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے پیرس میں سمندر میں پھنسے ہوئے تارکینِ وطن کے مسئلے پر بات چیت کی ہے۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سمندر میں کسی المناک حادثے سے بچنے کے لیے ہمیں اس آبی راستے کو بندکر دینا چاہیے۔اب تک مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کے چار ہزار سے زیادہ افراد نے اسی بحری راستے سے فرانس سے برطانیہ آنے کی کوشش کی ہے۔ ان میں وہ 700 افراد بھی شامل ہیں، جنہوں نے پچھلے ہفتے یہ سفر اختیار کیا تھا۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  برطانیہ کو فرانس کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کی آمد و رفت کو روکنا ہو گا اور اْنہیں اس کے قانونی پہلوؤں کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں