ریاض میں 5 برس کے لیے  سڑکوں کی کھدائی پر پابندی

ریاض (اے پی پی) سعودی دارالحکومت  ریاض میونسپلٹی نے 5 برس کے لیے سڑکوں کی کھدائی پر پابندی عائدکردی۔ریاض میونسپلٹی آئندہ ماہ سڑکوں کی کھدائی کے ٹھوس ضابطے جاری کرے گی۔ یہ فیصلہ سرکاری اور نجی تمام اداروں کے لیے ہے۔ ریاض کے میئر فیصل بن عیاف نے کہا ہے کہ سڑکوں پر تارکول بچھانے اور ان کی کارپٹنگ کے بعد کسی بھی ادارے کو وہ سرکاری ہو یا نجی آئندہ پانچ برس تک کسی بھی سڑک کی کھدائی کی اجازت نہیں ہوگی، انتہائی ضرورت والے حالات اس سے مستثنی پابندی سے ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...