کرونا:اطالوی حکومت نے ملک میں تمام ڈسکو، نائٹ کلب بند کر دیئے

روم(اے پی پی) اٹلی میں نوجوانوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی ایک نئی لہر کے پیش نظر روم حکومت نے ملک میں تمام ڈسکو اور نائٹ کلبوں کو بند کر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق چھٹیوں کے دوران ساحلوں پر ڈانس پارٹیوں اور رقص کی تمام اجتماعی تقریبات پر بھی ہو گا۔ اس کے علاوہ رات کے وقت تمام عوامی مقامات پر چہرے پر حفاطتی ماسک پہننا بھی لازمی کر دیا گیا ہے۔ یہ پابندی نافذ ہو گئی ہے اور سات ستمبر تک مؤثر رہے گی۔ اب تک کے فیصلے کے مطابق گرمیوں کی معمول کی چھٹیوں کے بعد چودہ ستمبر سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...