اعلی حکام سیاسی، رہنمائوں نے مایوس کیا، اصلاحات کے بغیر لبنان کو امداد، نہیں مل سکتی: اقوام متحدہ

Aug 19, 2020

نیویارک(این این آئی، اے پی پی )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کہ بین الاقوامی سپورٹ گروپ کو لبنان بحران کے بڑھنے پر تشویش ہے مگر جب تک لبنان میں حقیقی اصلاحات نہیں کی جاتیں اس وقت تک بیروت کو امداد نہیں مل سکتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر جان کوبیس نے کہا کہ لبنان کے بین الاقوامی امدادی گروپ کے سفیروں نے ملک میں بڑھتے ہوئے بحران تبادلہ خیال کیا اور لبنان کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لبنان کی مقتدر سیاسی قیادت کی طرف سے ملک میں حقیقی اصلاحات نہ کرنے پر امدادی گروپ کو مایوسی کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے اعلی سطح کے حکام اور سیاسی رہنمائوں کوپیغامات بھیجے مگر ان کے رد عمل انتہائی مایوس کن تھے۔کوبیس نے نشاندہی کی کہ فوری اصلاحات تک لبنان کو بین الاقوامی امدادی پیکیج پر نہیں مل سکتا۔ بیروت کو عالمی برادری اور امداد دینے والے ممالک کی طرف سے ظاہر کردہ تحفظات دور کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ نے بیروت کی بندرگاہ میں ہوئے تباہ کن دھماکوں بعد لبنان کی مدد کے لیے 565 ملین ڈالر کے عطیات جمع کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان دھماکوں میں 180 افراد ہلاک اور 6،500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے لبنان کو بحالی اور تعمیر نو، فوری طور پر جان بچانے والی انسانی امداد اور طویل مدتی معاشی بحالی کے 565 ملین ڈالر جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں