ایم کیو ایم کا کراچی کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف کراچی والوں کے پاس ہے، کراچی کا مسئلہ اگر کراچی والوں سے نہیں پوچھیں گے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ یہ بات ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اراکین رابطہ کمیٹی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں کہی۔ خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کررہی ہے، کراچی کے تاجر، اسکالرز ڈاکٹر علمائے کرام سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا، آج اہل کراچی این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کراچی آکر کام کیا، سمجھ سے بالا تر ہے کہ وزیراعلی سندھ نے کراچی کی صفائی کو اپنی انا کا مسئلہ کیوں سمجھ لیا جبکہ مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر تک میں این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کی تعریف کی ہے۔کراچی کے معاملے پر صوبائی و قومی حکومت ایک پیچ پر نہیں، جان بوجھ کر کراچی کا بلدیاتی نظام تباہ کیا گیا، کچرے کے سربراہ وزیراعلی سندھ ہیں اور ان سے کچرا بھی نہیں اٹھ رہا۔ کراچی کو 6 حصوں میں تقسیم کرکے کراچی کو سندھ سے علیحدہ کردیا گیا، کراچی کو منصفانہ وسائل دینے کا مطالبہ کرو تو صوبے کی سالمیت کو خطرہ ہوجاتا ہے، کنٹونمنٹ کے نام پر یہ ادارے کراچی کو چلارہے ہیں کس شہر میں ایسا ہوتا ہے؟ سندھ حکومت نے کراچی والوں کو ’’بنانا ریپبلک‘‘ بناکر رکھ دیا ہے، کراچی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی نام پر اربو ں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے، اس وقت کراچی کو بارہ سو ایم جی ڈی پانی چاہیے اور اسکو پانچ سو ایم جی ڈی پانی بھی نہیں دیا جارہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...