کروڑوں کے اثاثے بنانے کا الزام، سابق اے ڈی سی ریونیو گجرات کی ضمانت منظور

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پی سی بی ایل کی 31 کنال 12 مرلہ اراضی پرائیویٹ افراد کو منتقل کرنے اور کروڑوں کے اثاثہ جات بنانے کا مقدمہ اینٹی کرپشن کی سپیشل کورٹ نے سابق اے ڈی سی ریونیو گجرات حفظہ کنول کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاضل جج نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں پر سابق اے ڈی سی ریونیوکو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہیے ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر رانی حفظہ نے سرکاری حیثیت کا غلط فائدہ اٹھایااور پی سی بی ایل کی 31 کنال 12 مرلہ اراضی پرائیویٹ افراد کو منتقل کر کے بھاری معاوضہ وصول کیا اور کروڑوں کے اثاثہ جات بنائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...