ترکی لیبیا کے ساحلی شہر مصراتہ میں بحری فوجی اڈہ قائم کریگا، قطر بھی تعاون پر متفق

Aug 19, 2020

قاہرہ(اے پی پی) ترکی ، قطر اور لیبیا کی نیشنل اکارڈ (جی این اے)حکومت نے لیبیا کے شہر مصراتہ میں ترک بحری اڈہ قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی اکار اور قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ گزشتہ روز اس معاہدہ کیلئے طرابلس پہنچے تھے۔دونوں وزرا نے لیبیا (جی این اے) حکومت کے ملک کی اعلی کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ طرابلس میں میٹنگ کی تھی جس میں جی این اے کے داخلہ کے وزیر فتحی باشغہ نے بھی شرکت کی۔انقرہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت پیر کے روز بتایا ہے کہ قطر اور ترکی کے ساتھ طے پائے سہ فریقی معاہدے میں طرابلس کی فوجی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔مبصرین کا خیال ہے کلہ قطر اور ترکی کی جانب سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھنے کا اعلان ملک میں جاری محاذ آرائی کو بھڑکانے، تنازعات کو فروغ دینے ، جنگ بندی اور مذاکرات کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق الوفاق وزارت دفاع کے سیکرٹری اطلاعات صلاح الدین النمروش نے قطری وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ اور ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قطری اور ترک وزرا دفاع کے دورہ طرابلس کے موقعے پر ہوئی۔ دونوں ملکوں نے لیبیا میں اپنی حلیف قومی وفاق حکومت کی ہرممکن فوجی مدد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں