لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے طارق گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیشم اسامہ خان پر 9کروڑ روپے ٹیکس عائد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سال 2014 کا انکم ٹیکس آڈٹ کر کے 9کروڑ روپے ٹیکس عائد کیا گیا۔ ایف بی آر نے طارق گارڈن کے سی ای او کی بنک ٹرانزیکشنز کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تقریباً 2 ارب روپے کی بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ اکٹھا کر رکھا تھا۔ طارق گارڈن کے سی ای او نے ایف بی آر کے فیصلہ کے خلاف کمشنر اپیلز کے پاس اپیل دائر کردی ہے۔