بصیرپور: بھارتی سرحد سے پاکستان داخل ہونیوالی نیل گائے کو ذبح کر دیا گیا

Aug 19, 2020

بصیر پور (نامہ نگار) پاک بھارت سرحدکے قریب واقع موضع بونگہ خان سنگھ کے علاقہ میں مبینہ طور پر مقامی شکاری کاشف نے نیل گائے شکارکر لی جسے ذبح کرنے کے بعدگدھا ریڑھی پر رکھ کر چوک میں رکھ دیا گیا اورعوام کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیل گائے بھارتی حدود سے سرحد پار کر کے پاکستانی علاقہ میں داخل ہوجاتی ہیں ۔جنہیں محکمہ وائلڈ لائف کی چشم پوشی کے باعث مقامی افراد بیدردی سے شکارکر لیتے ہیں تاہم وسیع شکارکے باعث اس کی نسل معدوم ہونے کے قریب ہے۔

مزیدخبریں