نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نژاد امریکی سائنس دان ڈاکٹر نرگس ماول والا میسا چیوسیٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سکول آف سائنس کی ڈین مقرر ہو گئیں۔ یکم ستمبر سے نئی ذمے داریاں سنبھالنے والی ماہر فلکی طبیعات نرگس ماول والا سکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین ہوں گی۔ لاہور میں پیدا اور کراچی میں پلی بڑھی نرگس ماول والا 2015 سے ایم آئی ٹی میں شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔ انہوں نے خلاء میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی سے متعلق آئن اسٹائن کا نظریہ درست ثابت کیا تھا۔