اسلام آباد (نا مہ نگار) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، نشان امتیاز (ملٹری) نے بحریہ یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کے 43ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیول چیف کو جاری کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر تعلیمی شعبہ جات، انفراسٹرکچر، بجٹ اور بحری معیشت پر توجہ دی گئی۔ نیول چیف جو یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئر مین بھی ہیں نے اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے پر یونیورسٹی کی کاوششوں کو سراہا۔ انھوں نے یونیورسٹی کے نئے وژن کے مطابق تعلیمی معیار کوڈھالنے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔ بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں بورڈ ممبرز بشمول سینئر نیول آفیسرز، سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، مشیر وزارت منصوبہ بندی، ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کی متعلقہ اعلیٰ انتظامیہ نے شرکت کی۔
بحریہ یونیورسٹی بورڈ آف گورنرز کانیول چیف کی زیر صدارت 43واں اجلاس
Aug 19, 2020